کراچی: ماکھا گینگ کے 3 ملزمان رینجرز نے گرفتار کر لیے

پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ کے تین ملزمان حفیظ ولد عبدالحق، علی حسن ولد عبدالستار اور زوہیب ستو ولد شاہ نواز کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں جیسے شاہ ٹاؤن، پیپری، گکھڑ پھاٹک اور گلشن حدید کے دیگر علاقوں میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

رینجرز حکام نے بتایا کہ ملزم زوہیب دیگر مجرموں کو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے لیے پستول کرائے پر بھی دیتا تھا۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں معلومات فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں۔ عوام کا نام مکمل طور پر صیغہ راز رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ماکھا گینگ کے 3 ملزمان رینجرز نے گرفتار کر لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!