ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین علیحدہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور خاتون ملزمہ سمیت چار دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

گورنر سندھ کی پی پی پی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات، باہمی تعاون پر زور

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ سمن آباد میں النور موڑ، ہیپی پیلس اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں دو مسلح ڈاکو اپنی خاتون ساتھی کے ہمراہ ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو سلمان موقع پر ہلاک ہوا جبکہ خاتون ملزمہ نیہا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک ملزم اکبر فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسرا پولیس مقابلہ حیدری مارکیٹ میں ندی کنارے بلاک F کے قریب ہوا۔ دو مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نبیل ولد شیر محمد اور بلال ولد مشتاق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ چار راؤنڈ، ایک موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

تیسرا پولیس مقابلہ تھانہ تیموریہ کی حدود گرلز ڈگری کالج بلاک M کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے مشکوک کار سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جواب میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ساجد ولد رشید زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی نوید ولد اعجاز گرفتار کر لیا گیا۔ دو دیگر ملزمان فائرنگ کی آڑ میں فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، دو راؤنڈ اور سوزوکی مہران برآمد ہوئی۔

تمام زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!