ایرانی وزیر خارجہ نے ایران پر حملوں کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران ایران کی حمایت کرنے پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی: ماکھا گینگ کے 3 ملزمان رینجرز نے گرفتار کر لیے

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم X پر اردو زبان میں جاری کیا، جس میں کہا گیا: "ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔”

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی ایرانی مندوب نے ایران پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کیا تھا، جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی یکجہتی کی عکاسی ہوتی ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایرانی وزیر خارجہ نے ایران پر حملوں کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!