کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ نہال ہاشمی وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی افغان باشندے اور اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گورنر سندھ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں، جبکہ نہال ہاشمی اپنے وسیع سیاسی تجربے کی بنیاد پر صوبہ سندھ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کا منصب صوبے اور وفاق کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار رکھتا ہے اور نہال ہاشمی کی تقرری صوبہ سندھ میں سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور صوبے کی ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ عوامی خدمت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
