کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ پولیس نے حالیہ کارروائی کے دوران مزید پانچ غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی: نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی الرٹ جاری، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی لازمی
حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ اسلحہ نمائش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف تھانہ آرام باغ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی شہریوں کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے جاری ہے، جبکہ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔