کراچی، 11 مارچ 2026 – آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حلقہ فکر و نظر کی جانب سے ”محفل نعت و افطار برائے ایصالِ ثواب خورشید اقبال حیدر“ کا حسین اہتمام حسینہ معین ہال، احمد شاہ بلڈنگ میں کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر عابد شیروانی، رضوانہ شاہد اور شاہد خمیسا بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فرحانہ اویس نے انجام دیے۔ چیئرپرسن حلقہ فکر و نظر شاہدہ خورشید کنول نے تمام مہمانوں کا پرخلوص استقبال کیا۔
بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی
محفل نعت میں حمد و قرأت کے شعبے میں یوسف صدیقی نے کمال پیش کیا جبکہ الماس نایاب، ثناء علی، کشف انوار، سید معین فرید، نورین افضال، محمد ناصر یامین اور حافظ نعمان طاہر نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو روحانی سکون بخشا۔
پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین نے محفل میں ”رمضان المبارک اور اتحاد بین المسلمین“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور قرآنِ کریم کا گہرا تعلق ہے، کیونکہ قرآنِ مجید اللہ کے محبوب حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا۔ انہوں نے وحی کے نزول کی شدت اور اثرات کی مثالیں بیان کیں اور کہا کہ قرآنِ کریم امت مسلمہ کے لیے ہدایت، امن، محبت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر ساجدہ نے زور دیا کہ قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اور اپنی زندگیوں میں عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
محفل نعت و افطار میں حماد علی، شاہد ساٹی، رانی آپا، محمد نعیم، روبی رضا، حیا نعمان، افرا بلال، محمد علی، نوید انوار، نہمش خورشید، قیصر، رضوان، عبدالباسط، نجم علی اور محمد وسیم عباسی نے بھی شرکت کی۔ آخر میں نعمان خورشید نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

