اسلام آباد، 11 مارچ 2026 – وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر مملکت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
کراچی میں آرٹس کونسل و حلقہ فکر و نظر کی جانب سے محفل نعت و افطار کا انعقاد
بین الاقوامی جریدے سے گفتگو میں مشرف زیدی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیردفاع سے ملاقات کے دوران مشترکہ دفاعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مشرف زیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔