وزیر داخلہ سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد، کرائم کنٹرول اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے 11 مارچ 2026 کو سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہیں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور دیگر سینئر پولیس افسران نے خوش آمدید کہا۔

اوباڑو: پنجاب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ہلاک

وزیر داخلہ نے شہر بھر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ضروری پولیس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ مؤثر مانیٹرنگ اور بروقت انسدادی کارروائیاں کرائم کنٹرول کے بہترین ذرائع ہیں، اور پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ کوشش یہ ہے کہ پولیس کو مکمل طور پر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور انہیں جدید آلات اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ یہ دورہ کرائم کنٹرول اور سیکیورٹی کے حوالے سے جاری اقدامات کی نگرانی کے مقصد سے کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیر داخلہ سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد، کرائم کنٹرول اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!