بن قاسم: اسکریپ چوری کا گروہ گرفتار

کراچی: 11 مارچ 2026 – ضلع ملیر پولیس نے اسٹیل مل سے قیمتی اسکریپ چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت اور منظم کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لیا۔

وزیر داخلہ سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد، کرائم کنٹرول اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

گرفتار ملزمان کی شناخت عمرآن، آبرار اور عقیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ گروہ اسٹیل مل سے لوہا اور اسکریپ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 22 کلو کاپر وائرز برآمد ہوئی ہیں، جو ان کی وارداتوں کا اہم شواہد ہیں۔

ملزمان کا مکمل کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر جرائم کی تفصیلات بھی سامنے لائی جا سکیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.21.10 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.21.11 PM

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!