وزیر داخلہ سندھ و صوبائی وزیر بلدیات کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

کراچی: 11 مارچ 2026 کو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور متعلقہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد، کرائم کنٹرول اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

آئی جی سندھ نے جلوس کے روٹس پر پولیس ڈپلائمنٹ، حکمت عملی اور لائحہ عمل کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ کو بریفنگ دی، جس پر ضیاء الحسن لنجار نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ ہمیں صبر، استقامت اور برداشت کا درس دیتا ہے اور اس موقع پر بین المسالک اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے قومی سطح پر یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کا اجتماعی کردار ایسے مواقع پر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے حکومت سندھ کی ترجیح بتاتے ہوئے کہا کہ استحکام امن اور مذہبی رواداری کے فروغ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے جملہ اقدامات لائق ستائش و تعریف ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ و صوبائی وزیر بلدیات کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!