نیو کراچی: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، 2 زخمی

کراچی، 10 مارچ 2026: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر 6B صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس نے مسلح ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی اور ایک ڈاکو بلاضرب گرفتار ہوا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا گل پلازہ تحقیقات کمیشن کو خط، ہنگامی رسپانس کی قانونی وضاحت

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عظیم ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو محمد علی جتوئی ولد غلام اصغر جتوئی اور ندیم علی ولد علی دوست کے نام سے جانے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور چلیدہ خول، ایک ریوالور بمعہ لوڈ راؤنڈز، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور زخمی ڈاکوؤں کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ یہ کارروائی عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے، اور پولیس کا عزم ہے کہ شہر میں جرائم کے تمام عناصر کے خلاف مؤثر کاروائی جاری رہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، 2 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!