حیدرآباد: آیت اللہ سید علی خامنہءی کی یاد میں قرآن خوانی اور تعزیتی نشست

حیدرآباد : خانہء فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد کے زیر اہتمام شہیدِ راہِ حق آیت اللہ سید علی خامنہءی کے درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تلاوتِ قرآن اور تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز شام 4 بجے صراطِ الٰہی ادارہ حفظ القرآن کے حفاظ اور اساتذہ کی جانب سے قرآن پاک اور اسماء الحسنیٰ کی تلاوت سے ہوا۔ حاضرین نے بھی تلاوت میں حصہ لیا اور اس کا ثواب رہبرِ معظم کے درجات کی بلندی کے لیے وقف کیا۔

نیو کراچی: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، 2 زخمی

تعزیتی نشست کی میزبانی خانہء فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید ہاشمی نے کی، جنہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی محبت اور دوستی کا ثبوت دیا۔ تقریب سے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مولانا محمد علی جروار، سید غلام محی الدین جانی شاہ حسینی اور مولانا سجاد جوادی نے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ معظم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی شہادت پوری دنیا کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے۔

شرکاء نے اس موقع پر رہبرِ معظم کے اصولوں اور مزاحمتی موقف کو سراہا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہءی کا راستہ ”مزاحمت“ کا راستہ ہے، اور شہادت ان کے مکتب کا ورثہ ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ڈاکٹر سعید ہاشمی نے کہا کہ ایرانی قوم تاریخ ساز، باوقار اور باایمان قوم ہے، جو سر تو دے سکتی ہے مگر ظلم کے سامنے سر نہیں جھکاتی۔

تقریب کے اختتام پر نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی اور شرکاء کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہ مجلس نہ صرف شہید رہبر کے درجات کی بلندی کے لیے منعقد کی گئی بلکہ ایرانی اور پاکستانی عوام کے درمیان دیرینہ بھائی چارے اور محبت کی علامت بھی ثابت ہوئی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد: آیت اللہ سید علی خامنہءی کی یاد میں قرآن خوانی اور تعزیتی نشست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!