کراچی: ناردرن بائی پاس پر مزدا ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، دو افراد زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ میں ناردرن بائی پاس گلبائی کانٹا کے قریب مزدا ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جس کے باعث ٹرک الٹ گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

خواجہ آصف: افغانستان پر مزید اعتماد خطرناک، دہشت گردی کی پشت پناہی جاری

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا ڈرائیونگ میں غفلت کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے بعد مزدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور ٹریفک اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ الٹے ہوئے ٹرک کو ہٹانے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

One thought on “کراچی: ناردرن بائی پاس پر مزدا ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، دو افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!