رانی پور میں ہفت زبان کے مشہور شاعر اور صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی تقریبات 4 مارچ سے شروع ہوں گی۔ غیر سرکاری تقریبات کل سے جاری ہوں گی، جس میں مقامی عقیدت مند اور صوفی حلقے حصہ لیں گے۔
کراچی: یوسف گوٹھ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک گرفتار
سرکاری تقریبات کا آغاز 4 مارچ کو ہوگا، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے۔ عرس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے 4 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کر دیا گیا ہے تاکہ عوام بآسانی شرکت کر سکیں۔
عرس کے دوران مختلف ثقافتی اور صوفی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں قوالی، محافلِ ذکر اور صوفیانہ گفتگو شامل ہوں گی، اور عقیدت مند حضرت سچل سرمست کے اشعار و تعلیمات سے روحانی فیض حاصل کریں گے۔
