کراچی: District West Police Karachi نے تھانہ سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دونوں طرف سے فائرنگ کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس کی تلاش جاری ہے۔
ملیر میں مختلف جرائم کے مفرور اور اشتہاری ملزمان گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت علی جان ولد مہرام کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول، ایمونیشن، خولز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والا ملزم بھی ممکنہ طور پر زخمی ہے، اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے اور ناکہ بندی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتاری کے بعد ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور علی جان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔