کراچی: “انفاس الجمال فن” اسلامک آرٹ نمائش کا افتتاح

کراچی: محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے اسلامک آرٹ کے فروغ کے لیے “انفاس الجمال فن” کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے سمبارا آرٹ گیلری میں کیا۔

رانی پور: حضرت سچل سرمست رح کے 205 ویں عرس کی تیاریاں مکمل

نمائش میں اسلامی تہذیب، روحانیت اور جمالیاتی ورثے کو فن پاروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا، جس میں مختلف آرٹسٹ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ثقافت حبیب اللہ میمن اور ڈی جی لائبریریز ہدایت اللہ راجڑ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے نمائش کا دورہ کیا، مصوروں کی کاوشوں کو سراہا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی آرٹ ہماری تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہے اور نوجوان نسل کو اسلامی فنون سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطاطی اور اسلامی آرٹ میں روحانیت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے اور ایسی نمائشیں معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی ہمیشہ بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: “انفاس الجمال فن” اسلامک آرٹ نمائش کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!