وزیر داخلہ سندھ کی ڈی آئی جی ساؤتھ سے تعزیتی ملاقات، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تعزیتی ملاقات کی اور مرحومہ والدہ کے حق میں دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے۔

رانی پور: حضرت سچل سرمست رح کے 205 ویں عرس کی تیاریاں مکمل

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ماں جیسی عظیم اور شفیق ہستی کے انتقال پر دل افسردہ اور غمگین ہے اور ان کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کا سایہ دراصل رحمتِ خداوندی ہوتا ہے اور ان کے وصال سے زندگی کا ایک روشن باب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ مرحومہ کی دعائیں، شفقت اور بے لوث محبت ہمیشہ یادوں میں زندہ رہیں گی اور اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اہلِ خانہ کے ساتھ بھرپور تعزیت اور دُکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!