کوٹری میں غیر قانونی پٹرول پمپ اور یونٹس سیل

جامشورو: اسسٹنٹ کمشنر حسنین رضا کی ہدایت پر کوٹری کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپ اور دیگر غیر قانونی یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کراچی: یوسف گوٹھ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک گرفتار

کارروائی کے دوران کوٹری سائٹ خدا کی بستی، مسلم ٹاؤن، بروہی چوک اور بھٹائی چوک سمیت دیگر مقامات پر ایک پٹرول پمپ اور پانچ غیر قانونی یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ پمپ اور یونٹس بغیر سرکاری اجازت نامہ یا پرمیشن کے چلائے جا رہے تھے۔

پولیس یا انتظامیہ نے موقع سے کسی گرفتاری کا عمل تو نہیں کیا، لیکن سیل شدہ پمپ اور یونٹس کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کو روکنا اور شہریوں کے مفاد میں کاروباری ماحول کو منظم بنانا بتایا گیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!