کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ

کراچی: پاک۔افغان سرحد پر جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہر قائد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تمام ضلعی اور زونل پولیس افسران کو فوری طور پر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت اور مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

بلاول بھٹو کا آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین، افغان طالبان کو بھارتی پراکسی بننے سے باز رہنے کا مطالبہ

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں غیر معمولی نقل و حرکت اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، سفارتی مشنز، اہم عمارتوں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور دیگر عوامی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور دیگر ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال اور مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں کی سطح پر باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے، روزانہ کی بنیاد پر بریفنگز منعقد کی جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی نے شہر بھر میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور ناکہ بندی کے اقدامات مزید سخت کرنے، رینڈم اسنیپ چیکنگ کے لیے مخصوص پوائنٹس قائم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!