خیرپور: ضلع خیرپور میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دو چوری شدہ/چھینی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ
تھانہ سیٹارجہ
سیٹارجہ پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم رسول بخش عرف رسولو گوپانگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 16/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(C) درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تھانہ ببرلو
ببرلو پولیس نے کارروائی کے دوران صحبت عرف گوبی میرانی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 870 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(B) درج کیا گیا ہے۔
تھانہ پیر گوٹھ
پیر گوٹھ پولیس نے منشیات فروش افضل حسین شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 41/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(B) درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ بوزدار وڈا
بوزدار وڈا پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے واجد جسکانی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 2000 گرام بھنگ برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 33/2026 بجرم دفعہ 9(1)1(B) درج کیا گیا ہے۔
موٹر سائیکلوں کی برآمدگی
تھانہ کنب اور سوراھ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو چوری شدہ/چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد موٹر سائیکلیں اصل مالکان لکہو مل اور مزمل حسین شاہ کے حوالے کر دی گئیں۔
ایس ایس پی خیرپور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
