بلاول بھٹو کا آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین، افغان طالبان کو بھارتی پراکسی بننے سے باز رہنے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” کے تحت پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چین، روس، قطر اور ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

افغان طالبان کے مبینہ بلااشتعال حملوں کے ردعمل میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے افغان طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں، تاہم اگر ملک کو للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بلاول بھٹو کا آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین، افغان طالبان کو بھارتی پراکسی بننے سے باز رہنے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!