کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ اشتہاری اور عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات بشمول آئس اور چرس برآمد ہوئی ہے۔
کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ
ملزمان کی شناخت جمشید عرف جمنی، شاہ زین، انیل، نعمان اور قیصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ ملزمان علاقے تھانہ چاکیواڑہ، عیدگاہ، گارڈن اور سٹی کورٹ کی حدود میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے۔
خصوصی طور پر ملزم جمشید عرف جمنی اشتہاری ملزم ہے اور اس پر مقدمہ نمبر 171/2023 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ عیدگاہ میں درج ہے۔ دیگر ملزمان بھی عادی اور پیشہ ور منشیات فروش اور سپلائرز ہیں اور ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ متعدد مقدمات پر مشتمل ہے۔
-
ملزم نعمان اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے 8 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
-
ملزم انیل غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
-
ملزم شاہ زین منشیات کے 2 مقدمات میں قبل ازیں گرفتار ہوچکا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انہیں انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں شہر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

