اسلام آباد – پاک افغان سرحد پر Pakistan Army نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کر لیا اور قومی پرچم لہرا دیا۔
پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا آپریشن ’’غضبُ للحق‘‘ شروع
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست فاش دی اور ان کی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا۔ فوجی جوانوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹوں کو فتح کر کے یہ پیغام دیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔
پاک فوج کے جوانوں نے مزید کہا کہ اسی طرح مستقبل میں ضرورت پڑنے پر افغان علاقوں میں بھی کارروائی کی جائے گی تاکہ دشمن کو واضح پیغام پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی Operation Ghazab ul Haq کے تحت کی گئی، جس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے اور 8 مزید طالبان جنگجو ہلاک کیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ ہوئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے، جس سے سرحد پر پاک فوج کی حکمرانی اور جارحیت کے خلاف مؤثر پیغام واضح ہو گیا۔
