اسلام آباد – پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں Pakistan Air Force نے مؤثر فضائی حملے شروع کر دیے۔ ننگرہار میں طالبان کے ایک بڑے ایمونیشن ڈیپو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی سرحدی کارروائی کامیاب، افغان طالبان کی پوسٹیں فتح
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کے بعد ایمونیشن ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مزید فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی Operation Ghazab ul Haq کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے اور 8 مزید طالبان جنگجو ہلاک کیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کے ٹھکانے تباہ ہوئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے، جس سے سرحد پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کی حکمرانی اور جارحیت کے خلاف مؤثر پیغام واضح ہو گیا ہے۔