کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، "لاڈہ گینگ” کے 3 کارندے گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

Pakistan Rangers (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث "لاڈہ گروہ” سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 Thursday, 26th February 2026

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر میں کی گئی جہاں سے ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد اور عامر خان ولد امان اللہ کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر لائسنس یافتہ پستول بمعہ ایمونیشن، ایک بوتل شراب، دو گرام حشیش، ایک خنجر، ایک چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاعِ عام سوسائٹی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گروہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں بھی سرگرم تھا۔

رینجرز حکام کے مطابق ملزم عامر خان کو ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ وہ عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ جبکہ ملزم شاہزیب عرف شاہ جی کے الیکٹرک آفس کے باہر تین ملین روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تمام ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، "لاڈہ گینگ” کے 3 کارندے گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!