بنوں: اغوا کے بعد شہید ہونے والے پولیس اہلکار بھائیوں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا

Bannu کے علاقے سوکڑی حسن خیل میں اغوا کے بعد شہید ہونے والے پولیس اہلکار بھائیوں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اعلیٰ سول و پولیس حکام، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی، “لاڈہ گینگ” کے 3 کارندے گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان، ڈپٹی کمشنر فہیم اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ افسران نے شہداء کی قبروں پر پھول رکھے، خراجِ عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

آر پی او سجاد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تین بھائیوں کو نماز کی ادائیگی کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔ تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز پڑھنے گئے تھے کہ مسلح افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق تینوں مغوی سرکاری ملازمین تھے۔ سعید اختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس جبکہ حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دو بھائیوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اغوا ہونے والا تیسرا بھائی تاحال دہشتگردوں کے قبضے میں ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں: اغوا کے بعد شہید ہونے والے پولیس اہلکار بھائیوں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!