کراچی: کینٹ کے علاقے میں پی آئی ڈی سی پل کے قریب آئل اسپل کے باعث آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر Rescue 1122 Sindh کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
’ممتا‘ پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی، ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہ دیا
ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کے ساتھ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک بھی روانہ کیے گئے۔
ریسکیو 1122 (سندھ) کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اور علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا گیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہیں اور مزید نقصان سے بچا جا سکے۔