بنگلادیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی Bangladesh Nationalist Party (بی این پی) کے سربراہ Tarique Rahman نے بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
حلف برداری کی تقریب جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی جہاں Mohammed Shahabuddin نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی Ahsan Iqbal بھی شریک ہوئے۔
اس سے قبل نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیا تھا۔ 12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بی این پی 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، جبکہ جماعتِ اسلامی اور اس کے اتحادیوں نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ اگست 2024 میں سابق وزیراعظم Sheikh Hasina شدید عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہو کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں ملک کا عبوری نظم و نسق نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات Muhammad Yunus کے سپرد کیا گیا تھا۔
بنگلادیش کی نئی حکومت سے معاشی استحکام اور سیاسی استقرار کے حوالے سے اہم توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔
