امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

امریکی ریاست Rhode Island میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
بنگلادیش: طارق رحمان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری۔ حکام کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے آئس ہاکی ارینا میں اپنی بیوی اور دو بچوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!