کراچی (اسٹاف رپورٹر) — بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اونیب شمیم ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پتنگ کی تیز دھار ڈور لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
کراچی: رمضان میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے جامع انتظامات
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے فوری بعد اونیب شمیم کو ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کیمیکل ڈور گردن کے قریب لگی جس سے شدید زخم آئے۔
موقع پر موجود شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں کے مطابق پتنگ کے ڈور کی وجہ سے لوگوں کی جان کو مسلسل خطرہ لاحق ہے اور حادثات کی شرح بڑھ رہی ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران خطرناک ڈور کے استعمال پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔