کراچی: رمضان میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے جامع انتظامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک کے دوران شہر میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ٹریفک نے شرکت کی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

اجلاس میں ماہِ رمضان کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے افطار اور پیک آور کے اوقات میں نفری میں اضافہ کرنے اور شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، مساجد، بازاروں اور تجارتی مراکز پر خصوصی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ڈبل پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ فٹ پاتھ اور نو پارکنگ زونز ہر صورت کلیئر رکھے جائیں گے۔ رکشوں اور پبلک سروس گاڑیوں کو مقررہ مقامات تک محدود رکھنے، غیر مجاز بسوں کے داخلے کی روک تھام اور اہم انٹرسیکشنز پر رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید برآں، شہر بھر کے شاپنگ مالز، بچت بازاروں اور مارکیٹ ایریاز میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈنز، اسکاؤٹس اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے ملیر 15 سے قائدآباد سروس روڈ پر ٹرالر پارکنگ کے خاتمے، ہیوی ٹریفک کو سیکنڈ لائن تک محدود کرنے اور موٹرسائیکل لائن مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ٹیَب موبائل ایپ اور رومو کارز کے ذریعے غیر قانونی ڈبل پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ رمضان آن روڈ پروگرام کے تحت سڑکوں پر تعینات تمام اہلکاروں کی موجودگی اور ان کی ویلفیئر، بشمول افطار کی فراہمی، یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے رمضان المبارک کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رمضان میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے جامع انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!