


کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا تاکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
کراچی: پتنگ بازی سے شہری زخمی، خطرناک ڈور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی خطرہ
دورے کے دوران ایس ایس پی نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، سیکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مؤثر چیکنگ اور الرٹ رہنے کی تاکید کی۔
کچھ مقامات پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی میں غفلت پائی جانے پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
