کراچی: عرسِ سیدنا جمن شاہ بخاری، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک، شاہد غوری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے انسان کے اندر سے تکبر، حسد اور بغض کو ختم کرکے محبت، اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا۔ سندھ کے معروف بزرگ اور روحانی پیشوا، سیدنا جمن شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے محبت، امن اور اخوت کا روشن پیغام دیتی ہیں۔

کراچی: پتنگ بازی سے شہری زخمی، خطرناک ڈور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی خطرہ

شاہد غوری نے بتایا کہ سیدنا جمن شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ تکبر سے بچنے، سادگی اختیار کرنے اور توحیدِ باری تعالیٰ، عشقِ رسول ﷺ، خدمتِ خلق اور اصلاحِ نفس پر زور دیا۔ آپ کی تعلیمات معاشرے میں رواداری اور بھائی چارہ قائم کرنے اور فرقہ واریت و نفرت سے بچنے کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمن شاہ بابا کی خانقاہ ہر طبقہ فکر کے افراد کے لیے کھلی رہتی تھی جہاں بلا تفریق رنگ و نسل، ذات پات اور مذہب سب کو عزت و احترام دیا جاتا تھا۔ آپ کا پیغام تھا کہ انسان کی اصل کامیابی عاجزی، سچائی اور اخلاقِ حسنہ میں مضمر ہے۔

شاہد غوری نے زور دیا کہ موجودہ دور میں جب معاشرہ مختلف چیلنجز سے دوچار ہے، سیدنا جمن شاہ بابا کا پیغام پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں اور نفرت و انتشار کے بجائے محبت و یکجہتی کو فروغ دیں۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ، سینئر صحافی آصف جئے جا، مزار کے ٹرسٹی نعیم اختر، کراچی رابطہ کمیٹی کے رکن بلال رضا بھٹی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: عرسِ سیدنا جمن شاہ بخاری، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!