ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

District Central Police Karachi میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل Dr. Muhammad Imran Khan کے احکامات پر مختلف تھانہ جات کی جانب سے کی گئیں، جن کے دوران منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سیلرز، اسلحہ بردار ملزمان اور موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام

پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، گٹکا ماوا، چھالیہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے اسلحہ رکھنے والے ملزم ذیشان ولد احمد کو گرفتار کر کے 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کیا، جبکہ گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم محمد وسیم ولد ولی محمد سے 350 پیکٹ ماوا، نقدی اور موبائل فون تحویل میں لیا گیا۔

تھانہ نیو کراچی کی مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ریپیٹ آفینڈرز سمیت موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے چھ ملزمان کو بھی حراست میں لے کر تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

تھانہ جوہرآباد پولیس نے ریپیٹ آفینڈر منشیات فروش کاشف علی کو گرفتار کر کے 25 گرام آئس اور نقدی برآمد کی، جبکہ تھانہ تیموریہ کی کارروائی میں منشیات فروش ظفر علی عرف لنگڑا سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔

اسی طرح تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا، جب کہ تھانہ شریف آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا۔
تھانہ گلبہار پولیس نے شراب فروخت کرنے والے ملزم محمد عمران ولد محمد عمر خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!