ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام

East Zone Police Karachi نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ کی سپلائی ناکام بنا دی۔
ضلع کورنگی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و مفرور ملزمہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق Gulshan-e-Iqbal Police Station پولیس نے خفیہ اطلاع پر راشد منہاس روڈ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اور انڈین گٹکا سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی زیرِ استعمال کار نمبر AQS-707 سے 5 من سے زائد چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا، جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرحمن ولد میر زمان خان اور ملزمہ مریم زوجہ عبد الحمید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مضر صحت گٹکا ماوا اور اس میں استعمال ہونے والے خام مال کی سپلائی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 02 14 at 6.33.27 PM

WhatsApp Image 2026 02 14 at 6.33.27 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!