ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں امبالہ بیکری کے قریب عمارت منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
امدادی ٹیمیں روانہ
ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل اور ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔