بروہی چوک، پورٹ قاسم کے قریب Shah Latif Police اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک بحریہ کے جہاز خیبر کی ترک بحریہ کے ساتھ دوطرفہ مشق TURGUTREIS-XIII میں شرکت
پولیس کے مطابق مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دو ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عامر جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت علی حسن اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، سات چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک 125 موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔
برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ Anti Vehicle Lifting Cell (AVLC) سے چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

