پاک بحریہ کے حال ہی میں کمیشن ہونے والے جدید جنگی جہاز PNS Khyber نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران Aksaz Naval Base کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق Exercise TURGUTREIS-XIII میں شرکت کی۔
بنگلادیش کے 13ویں عام انتخابات میں بی این پی کو برتری، 299 میں سے 209 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ
اکساز میں قیام کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر Rafet Oktar سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں سدرن سی ایریا کمانڈر وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس Hamdi Abanoz نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔
بندرگاہ کے دورے کے بعد پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز TCG Heybeliada اور SH-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ دوطرفہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق کے دوران مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز کی مشق کی گئی تاکہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ مشق کے اختتام پر دونوں بحری جہازوں نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت (CORPAT) بھی کیا۔
دوطرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

