کراچی: شیر شاہ پل پر ٹریلر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار ہلاک

کراچی (رپورٹ) — کراچی کے علاقے شیر شاہ پل سے بلدیہ جانے والے روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی ٹکر کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 20 سالہ حشام کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ماڑی پور پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور ٹریلر کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

پولیس شہریوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 02 12 at 4.42.40 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: شیر شاہ پل پر ٹریلر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!