کراچی — ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے ان کارروائیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے۔
ضلع ملیر پولیس کی کارروائی: ابراہیم حیدری میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق امشب بھی تھانہ منگھوپیر کے علاقے مشقی پاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مسدود کر کے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی ویریفکیشن اور تصدیق بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او منگھوپیر اور پیرآباد، ہمراہ نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق اس سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

