ضلع ملیر پولیس کی کارروائی: ابراہیم حیدری میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی — ضلع ملیر پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی روڈ، چھوٹا سی ویو کے قریب سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نیو کراچی: شاہین فورس اور پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین، محمد یاسر اور ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کیے گئے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ ابراہیم حیدری سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک اور کیمیکل تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر جرائم میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ضلع ملیر پولیس کی کارروائی: ابراہیم حیدری میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!