کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر گرفتار

کراچی — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 گٹکا/ماوا سپلائر گرفتار

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ایسٹ زون تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جس کی شناخت شہزاد ولد لال بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ KIA کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس واردات کا مقدمہ الزام نمبر 158/2026 تھانہ KIA میں پہلے سے درج ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفتیش کے دوران دیگر ممکنہ وارداتوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے گشت اور ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!