کراچی — ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے شہر میں گٹکا اور ماوا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: واٹر کارپوریشن کا مرکزی پانی کی لائن کی مرمت کا بڑا اقدام، رساؤ ختم کرنے کا کام شروع
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا ہے۔ کارروائیاں تھانہ کلری اور تھانہ بغدادی کی حدود میں کی گئیں، جہاں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل، محمد حنیف اور محمد نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
