کراچی — کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ اقراء کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل اسنیچر گرفتار
ترجمان ایس ایس پی کیماڑی توحید رحمان میمن کے مطابق اقراء 31 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ بازیاب ہونے پر اس کے ساتھ لاکھوں روپے نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، چار اسمارٹ گھڑیاں، موبائل فون، ٹیبلیٹ اور اسکول بیگ بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق بچی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے گھر سے روانہ ہوئی تھی، جہاں والدین نے اس کی تعلیم سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ بچی نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں ایک رکشہ ڈرائیور کے گھر میں عارضی پناہ حاصل کی تھی اور وہاں کے بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کی۔
تفتیشی ٹیم نے بچی کو بازیاب کروانے کے بعد اس کے قیمتی سامان بھی بحفاظت برآمد کر لیا۔ بازیاب بچی نے سہراب گوٹھ کے ایک اسکول میں داخلہ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی توحید میمن نے بتایا کہ بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مقدمہ تھانہ اتھاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

