کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا پرانا گولیمار میں بھتہ خوروں کے خلاف بڑا مشترکہ آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی — پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: واٹر کارپوریشن کا مرکزی پانی کی لائن کی مرمت کا بڑا اقدام، رساؤ ختم کرنے کا کام شروع

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر زخمی حالت میں جبکہ ولید عرف ڈاڈا اور معز عرف الرٹ بچہ کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔

ملزم ولید عرف ڈاڈا لیاری کے منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھتا ہے جو بھتہ مافیا ریاض عرف شینا اور زاہد لاڈلا گروپ کے ساتھ منسلک ہے، جبکہ ملزم معز عرف الرٹ بچہ کا تعلق لیاری گینگسٹر ارشد پپو گروپ سے بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نجی بلڈرز اور کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتے تھے، جو بعد ازاں دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزمان بھتہ نہ ملنے کی صورت میں ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق راشد عرف چاچو اور عبدالحق عرف ڈاکٹر عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار افراد کو اسلحہ اور منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!