ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع سینٹرل کے مختلف تھانوں کی جانب سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، 60.84 کلوگرام منشیات برآمد

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کی کارروائی:
مورخہ 06 فروری 2026 کو تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان انیس بلوچ ولد عبدالغنی اور کاشف ولد شاہد عالم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 راؤنڈ اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ پاک کالونی سے مقدمہ نمبر 487/2025 بجرم 392/397/34 PPC کے تحت چوری شدہ تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ نمبر 74/2026 بجرم 23(1)A درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

عزیزآباد پولیس کی کارروائی:
عزیزآباد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم موئز محمد منیر ولد محمد منیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 125 سی سی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ گلبرگ کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ بائیو میٹرک تصدیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم سابقہ جرائم کا ریکارڈ رکھتا ہے اور مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

تھانہ شاہ نورجہاں پولیس کی کارروائیاں:
تھانہ شاہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل حمزہ یامین ولد محمد یامین کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 05 راؤنڈ برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 63/2026 بجرم 23(i)A درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔

اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں مضرِ صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم افنان اکبر ولد ولی اکبر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 76 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 62/2026 بجرم 4/8(i) درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان PSP کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جاتی رہیں گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!