اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی پولیس اور کار لفٹرز میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، چوری شدہ گاڑی اور اسلحہ برآمد

کراچی — اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع جماعت البقیع قبرستان کے قریب اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس کے مطابق اے وی ایل سی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے سوزوکی مہران کار برآمد کی گئی جو تھانہ گزری کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 508/2025 پہلے سے درج تھا۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت اصغر علی ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور اس کا فرار ساتھی متعدد کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی پولیس اور کار لفٹرز میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، چوری شدہ گاڑی اور اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!