اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، 60.84 کلوگرام منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کامیاب کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 81 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 60.84 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے حراست میں

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 630 گرام وزنی 105 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔
سمبڑیال روڈ سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ کے قریب ایک گاڑی سے 39.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں ایک فیکٹری کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 14.4 کلو افیون، 1.4 کلو ہیروئن اور 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔
چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ایک ملزم سے 4.2 کلوگرام چرس جبکہ سواں اڈہ راولپنڈی کے قریب ایک اور ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح مین کہوٹہ روڈ ماڈل ٹاؤن اسلام آباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 10 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 02 06 at 8.52.44 PM WhatsApp Image 2026 02 06 at 8.52.44 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 06 at 8.52.44 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 06 at 8.52.45 PM WhatsApp Image 2026 02 06 at 8.52.45 PM 1

71 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، 60.84 کلوگرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!