کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے حراست میں

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں ایس ایس پی مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

پیرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، آئس اور نقدی برآمد

پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد بغیر شناختی دستاویز غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے۔ آج کی کارروائی میں درج ذیل افراد کو گرفتار کیا گیا:

  1. شمس اللہ ولد محمد حنیف

  2. محمد اکبر ولد حاجی بخت محمد

  3. عطاء محمد ولد محمد حنیف

  4. عبدالہادی ولد حاجی بخت محمد

  5. بخت اللہ ولد محمد نعیم

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ روانہ کر دیا گیا۔ ضلع ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ قانون کی حکمرانی برقرار رہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے حراست میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!