ملیر ٹریفک ٹیم کی ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر آگاہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات اور ایس ایس پی ٹریفک ملیر کی ہدایات کے تحت، ملیر ٹریفک ڈسٹرکٹ کی ٹریفک آگاہی ٹیم نے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو دوٹوک پیغام: پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

ٹریفک آگاہی ٹیم کے سب انسپکٹر عبد الستار، کانسٹیبل صادق علی اور انس خان نے آج ھڈی مل اور گل احمد گیٹ نمبر 08 کے سامنے پبلک ڈیلنگ کے دوران ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اصولوں اور نظم و ضبط کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ٹیم نے بتایا کہ یہ مہم شہریوں میں شعور اجاگر کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے جاری رہے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہریوں کو یاد دہانی کرائی کہ ٹریفک قوانین پر عمل ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور سفر کے دوران ٹریفک پولیس آپ کی ہمسفر ہے۔

One thought on “ملیر ٹریفک ٹیم کی ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر آگاہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!